ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کے قریب سولیا میں شوٹ آؤٹ ۔ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

مینگلور کے قریب سولیا میں شوٹ آؤٹ ۔ نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں ایک شخص ہلاک

Thu, 08 Oct 2020 13:49:39    S.O. News Service

مینگلور8؍اکتوبر (ایس او نیوز) قریبی تعلقہ سولیاکے شانتی نگر میں اس وقت اشانتی پھیل گئی جب آج علی الصبح 6.30بجے نامعلوم بندوق برداروں کی  طرف سے چلائی گئی گولی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

 ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق اس قاتلانہ حملے میں ہلا ک ہونے والے شخص کی شناخت  سمپت کمار کی حیثیت سے کی گئی ہے   جو ایک سال قبل ہوئے  سامپا  کالگی  بالچندرا قتل کیس میں ایک ملزم تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ  سمپت کو نشانہ بنانے والی قاتلوں کی ٹولی ایک کار کے ذریعے اس کے گھر تک پہنچی اور گولیاں برسانے کے بعد موقع پر سے فرار ہوگئی۔ حملے میں شدید زخمی  سمپت کو فوراً سولیا سرکاری اسپتال میں منتقل کیا گیا مگر تھوڑی دیر بعد اس نے زخموں کی تاب نہ لاتے  ہوئے  دم توڑ دیا۔ پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔


Share: